شدت پسندانہ سوچ پنپنے نہیں دیں گے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ سرزمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کا پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مریم نوازنے انسداد تشدد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ انتہاپسندانہ نظریات اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مریم نوازنے کہا کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 پر مریم نواز کے انتخاب کے خلاف مہر شرافت کی دائر کردہ پٹیشن کو مسترد قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا انتخاب درست قرار دے دیا۔
مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔