اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی جیئر پیڈرسن نے ملک کے عبوری حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوری حکومت کی جانب مشمولہ منتقلی یقینی بنائیں جس کے لیے شفافیت، قانون پر عملدرآمد اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔

سلامتی کونسل کو شام کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے ملک کے قائم مقام صدر احمد الشرح کے وعدوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں، عبوری حکومت اور صوبائی قانون ساز اداروں سمیت ہر جگہ اور ہر معاملے میں قابل بھروسہ اور مشمولہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں خواتین کو بطور خاص تحفظ درکار ہے۔ وہ فیصلہ سازی اور اہم عہدوں پر اپنا بامعنی کردار چاہتی ہیں۔ عبوری اداروں میں بھی انہیں جائز نمائندگی ملنی چاہیے تاکہ ان کی بات سنی جا سکے اور شامی خواتین کی صورتحال اور حقوق سے متعلق مسائل میں بھی ان کی رائے اور فیصلے شامل ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

سلامتی کے خدشات اور معاشی مسائل

جیئر پیڈرسن نے کہا کہ ملک میں سلامتی کی نازک صورتحال سے سیاسی پیش رفت کو خطرات لاحق ہیں۔

ملک کے شمال مشرقی حصے میں روزانہ لڑائی کی اطلاعات سننے کو مل رہی ہیں۔ اس میں توپخانے سے گولہ باری اور فضائی حملے بھی شامل ہیں جن سے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نقصان ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں، حالیہ دنوں رہائشی علاقوں میں کار بم حملوں سے بھی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے شمال مشرقی علاقے میں عبوری حکام اور کردوں کے زیرقیادت شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کے مابین بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکہ، ترکیہ اور دیگر علاقائی و قومی کرداروں پر زور دیا کہ وہ امن و استحکام کی خاطر حقیقی سمجھوتے ممکن بنائیں۔

نمائندہ خصوصی نے شام پر عائد پابندیوں کے ملکی معاشی استحکام پر منفی اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے یہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں وہ کم از کم توانائی اور مالیات جیسے اہم شعبوں کو ان سے چھوٹ دیں۔ بہت سے شامی شہری محض سیاسی اصلاحات کو ہی ترقی کا پیمانہ نہیں سمجھتے بلکہ ان کے لیے خوراک کی قیمتیں، بجلی تک رسائی اور روزگار کے مواقع بھی بہت اہم ہیں۔

بگڑتا انسانی بحران

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی نائب سربراہ اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جوئس مسویا نے کونسل کو بتایا کہ مسائل کے باوجود ملک میں فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی مقدار کو بڑھایا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال نومبر کے بعد اقوام متحدہ نے شام میں 33 لاکھ لوگوں کو غذائی مدد پہنچائی ہے۔ جنوری میں خوراک، طبی سازوسامان اور بنیادی ضرورت کی دیگر اشیا لے کر 94 ٹرک ترکیہ کے ساتھ سرحدی راستے سے شام میں آئے۔

امداد کی یہ مقدار اس سے پہلے سال اسی عرصہ میں بھیجی گئی مدد سے تین گنا زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بالخصوص شمالی علاقوں میں شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ترکیہ کی سرحد کے قریبی علاقے منبج سے 25 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔ سلامتی کے خطرات کی وجہ سے تشرین ڈیم کی مرمت کے کام میں رکاوٹ آ رہی ہے جو ہزاروں لوگوں کو پانی اور بجلی مہیا کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

علاوہ ازیں، علاقے میں بکھرے گولہ بارود سے شہریوں کی زندگی اور امدادی کوششوں کو خطرہ لاحق ہے۔امدادی وسائل کی قلت

جوئس مسویا نے بتایا کہ مالی وسائل کی قلت کے باعث درجنوں طبی مراکز بند ہو جانے کا خدشہ ہے جبکہ پناہ گزینوں کے کیمپوں میں پانی اور نکاسی آب کی خدمات پہلے ہی معطل ہو چکی ہیں جس سے 635,000 لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے امدادی پروگراموں کو دی جانے والی مالی مدد روکے جانے سے غیریقینی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امدادی مالی وسائل کی فراہمی میں تاخیر یا ان کی معطلی سے ضروری خدمات تک بدحال لوگوں کی رسائی متاثر ہو گی۔

پناہ گزینوں کی واپسی

دسمبر 2024 کے بعد تقریباً 270,000 شامی پناہ گزین ہمسایہ ممالک نقل مکانی ختم کر کے وطن واپس آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک حالیہ جائزے سے اندازہ ہوتا ہے کہ بیرون ملک مقیم شامی پناہ گزینوں کی ایک چوتھائی سے زیادہ تعداد آئندہ سال ملک واپس آنا چاہتی ہے۔

جوئس مسویا نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی پائیدار، محفوظ اور باوقار واپسی روزگار، طبی خدمات، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے پر بڑی سرمایہ کاری کا تقاضا کرتی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ پناہ گزینوں انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

گندم ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے، پنجاب کا وفاق سے مطالبہ

لاہور:

پنجاب حکومت نے نجی شعبے کو گندم اسٹوریج کی سہولت کے نظام ای ڈبلیو آرسسٹم پر لاگو ہونے والے وفاقی ٹیکسز میں رعایت کیلیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کردیا ہے۔

پنجاب نے وفاقی حکومت کو سفارش کی ہے کہ گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت پنجاب اور چیئرمین عاشق کرمانی کی زیر صدارت پنجاب ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں گندم صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی شامی مہاجرین کو اپنے گھر جانے کی اجازت دینا چاہتا ہے
  • آئی ایم ایف : 14 برس بعد شام کے لیے سربراہ کی تقرری
  • لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
  • سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
  • بی جے پی کی حکومت کو تمام جماعتوں سے بات چیت کرنی چاہیئے، ملکارجن کھرگے
  • سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط
  • گندم ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے، پنجاب کا وفاق سے مطالبہ
  • انسانیت کے نام پر
  • متنازع کینالز منصوبے پرپیپلزپارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت کا مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ