حافظ آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنماء جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حافظ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے علاقہ حافظ آباد میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوئے، قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے بعد تحریک انصاف کے مقامی رہنماء موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کی نشست کے امیدوار تھے۔
گزشتہ برس لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، واقعہ تھانہ کاہنہ کی حدود ویلنشیا ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر شاہد نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جانے کیلئے اپنی گاڑی کے قریب پہنچے تو حملہ آور نے پانچ گولیاں فائر کیں، مقتول کا بیٹا فائرنگ کے دوران محفوظ رہا جبکہ ڈاکٹر شاہد کو چار گولیاں لگیں۔(جاری ہے)
اس سے پہلے راولپنڈی میں کوٹلی ستیاں کے علاقے میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما احسان ستی جاں بحق اور ان کا ساتھی زخمی ہوا تھا، پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ احسان ستی گاڑی پر سانٹھ سرولہ سے گزر رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے راجہ احسان ستی اور جاوید عباسی زخمی ہوگئے، دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راجہ احسان ستی زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف کے کے مقامی رہنما میں فائرنگ سے احسان ستی
پڑھیں:
بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، رانا احسان افضل
اسلام آباد:دفاعی تجزیہ کار (ر)میجر جنرل زاہد محمود کا کہنا ہے کہ بہت افسوس ناک سچویشن ہے اور یہ نہ صرف پاکستان کے لیے، ہندوستان کے لیے یہ پورے خطے کے لیے بہت خطرناک سچویشن ہے، یہ کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں، ریجن ہمارا جب ڈی سٹیبلائز ہو گا تو پورے ورلڈ کی چیزیں ڈی سٹیبلائز ہوں گی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ کوئی عام ریجن نہیں ہے یہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے، دو نیوکلیئرکنٹریز ہیں انڈیا، پاکستان، پھر چین یہاں پر ہے، روس یہاں پر ہے تو یہ پورے ریجن کو امپیکٹ کرے گا، انڈیا جو ہے اس وقت اس کو اب بلیم میں اس طرح کرنا چاہوں گاکہ اس نے ایک ہاتھی کاروپ اپنایا ہے یہ تو ایک انسیڈنٹ ہوا ہے، جو ان کا بیسیکلی ایک فیلیئر ہے۔
رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ ہمارے پولیٹیکل اختلافات تو ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان پہ کوئی کمپرومائز نہیں ہے، جہاں تک آپ ٹیررازم کی بات کرتے ہیں تو ہم نے ہمیشہ ہماری گورنمنٹ کے دوران ٹیررازم کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا اور جہاں بھی ہو ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں جہاں بھی دہشت گردی ہو لیکن حکومت وقت کا کام ہوتا ہے فارن پالیسی بنانا اور فارن پالیسی جو گورنمنٹ بیٹھی ہے کی فارن پالیسی کا کیا جواب ہے اس کا جواب راناصاحب دیں گے، ریاست کو بچانا ہم پر بھی اتنا ہی فرض ہے جتنا ان پر ہے ہم اس سے زیادہ آگے جائیں گے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں پاکستان کے فارن آفس نے افسوس کا اظہار کیا ہے جو معاملات ہوئے انڈیا کے اندر، وہاں انڈیا کی طرف سے جو ری ایکشن آیا ہے وہ بے جااور غیر ضروری ہے، اگر انڈیا کی تاریخ نکال کر دیکھ لیں تو ہمیشہ انڈیا نے ایسے ہی کیا ہے، پلوامہ پہ پاکستان پہ انگلیاں اٹھائی گئیں لیکن کوئی شواہد نہیں دیے گئے تو ہمارا بھی مطالبہ ہے کہ ہم جہاں یہ بے بنیاد الزامات جو انڈیا پاکستان پر لگا رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں اور ہم کہتے ہیں کہ اگر انڈیا کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ سامنے لیکر آئے۔