پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کی حمایت میں سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ شیر افضل کی پارٹی کے کیے خدمات ہیں، پارٹی نے جہاں بلایا شیر افضل پہنچے، شیر افضل مروت کے لیے بانی چیئرمین عمران خان سے بات کروں گا۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے، قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام سے جو وعدہ کیا گیا اس سے تمام سٹیک ہولڈرز نے منہ پھیر دیا ہے، وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف پدترین ظلم و بربریت کی جارہی ہے،8 فروری کو پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ رہی، جیلوں میں تحریک انصاف پر تشدد کیا جارہا ہے، ایسی حرکتیں پاکستان کو کھوکھلا کررہی ہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے فارم 47 والوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل کی پارٹی کے کیے خدمات ہیں، پارٹی نے جہاں بلایا شیر افضل پہنچے، شیر افضل مروت کے لیے بانی چیرمین سے بات کریں گے، قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب نے ایک ہونا ہے، کسی کی عزت نفس مجروح نہ کریں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیوں بنایا جارہا ہے کیا رکاوٹ ہے۔
قبل ازیں ممبر قومی اسمبلی شہریار افریدی، دوار کنڈی، محمد نواز کی مقدمات تفصیلات کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔
عدالت نے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی، عدالت نے درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، عدالت نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزیی ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات درج ہیں تو اس کی تفصیلات فراہم کیا جائے، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہم نے رپورٹ جمع کیا ہے، درخواست گزاروں کے خلاف نیب کی کوئی انکوائری نہیں ہے۔
ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ پشاور۔ ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہم آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرے گے۔
پشاور۔ عدالت نے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درخواست گزاروں نے کہا کہ شیر افضل کے لیے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ فیصلہ نہ ہو سکا
اسلام آباد:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا، اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، جہاں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا؟ اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی ، جس کے بعد فائل رجسٹرار آفس کی مختلف برانچز میں گھوم رہی ہے۔
پی ٹی آئی قیادت جیل ملاقات کا کیس مقرر کروانے کے لیے عدالت میں موجود ہے۔
Post Views: 1