احمد علی اکبر کی دلہن سامنے آ گئیں، شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
فلم و ٹی وی کے منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے لگے ہیں۔
احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا کے متعدد پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔
A post shared by afia qazi (@afiablogs)
جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’کبوتر‘ کے اداکار کی شادی سے متعلق تصدیق سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احمد علی اکبر
پڑھیں:
پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا۔ قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سندھ سے 4, خیبرپختونخوا 2 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔