ترک صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔جمعرات کو ترک صدر کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر باوقاراستقبالیہ تقریب منعقدہوئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترک صدر کا والہانہ گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا۔
اس موقع پر ترک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترک صدرسے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ رجب طیب اردوان نے بھی اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہبازشریف سے تعارف کرایا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کے وفد میں شامل ارکان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ ترک صدر نے وزیراعظم ہائوس کے احاطے میں پودا بھی لگایا ۔ ترک صدر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےگرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے خصوصی فلائی پاسٹ کرتےہوئے معززمہمان کو سلامی دی۔ \932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم ہائوس
پڑھیں:
محمد عامر کا پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں شرکت پر فیصلہ
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی اور بھارتی کرکٹ لیگز میں شرکت کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر نے ایک ٹی وی پروگرام میں سوال کیا گیا کہ اگر پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول میں ٹکراؤ ہو تو وہ کس لیگ کا انتخاب کریں گے۔ اس پر انہوں نے بغیر کسی لگی لپٹی کے کہا کہ اگر مجھے دونوں میں سے کسی ایک میں شرکت کا موقع ملا تو میں آئی پی ایل کو ترجیح دوں گا اور اس بات کا کھلے عام اظہار کرتا ہوں محمد عامر نے مزید کہا کہ اگر انہیں ایسا موقع نہیں ملتا تو پھر وہ پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔ ان کے مطابق آئندہ برس بھارتی کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کا موقع مل سکتا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ آئندہ برس دونوں لیگز ایک ہی وقت پر ہوں گی، اس مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کے باعث شیڈول میں ٹکراؤ آیا محمد عامر نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر انہیں پہلے پی ایس ایل میں منتخب کر لیا گیا تو وہ دستبردار نہیں ہو سکیں گے اس صورت میں انہیں ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے محمد عامر نے یہ بھی یاد دلایا کہ وہ اس وقت برطانوی شہریت کے حامل ہیں اور اس کے باوجود ان کا کرکٹ کی دنیا میں بڑا مقام ہے