اردوان کا شہباز شریف اور آصف زرداری کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی، ترک صدر ان کی برابر والی نشست پر بیٹھے۔

ترک صدر نے صدر مملکت کو بھی گاڑی کا تحفہ دیا، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی چلائی، رجب طیب اردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار کا تحفہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

گورنر پنجاب نے کھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کر کے وزیراعظم کی بات کروائی

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کر کے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروائی۔

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کو دوران کھلی کچہری وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلی فون موصول ہوا، انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

سردار سلیم حیدر خان نےکھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کرکے وزیراعظم کی بات بھی کروائی، وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا ہم بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔

وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید الاضحیٰ کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے پنجاب میں جمہوری نظام کے فروغ کیلئے گورنر سردار سلیم حیدر  کی کارکردگی کو سراہا۔

گورنر پنجاب نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی اور صدر مملکت کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کیلئے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر شہباز شریف کو مبارکباد
  • قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، شہباز شریف
  • قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا، وزیر اعظم
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شروع
  • وزیراعظم کے دوست ملکوں کے سربراہوں سے رابطے ہوئے، عطا تارڑ
  • شہباز شریف کی رجب طیب اردوان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • گورنر پنجاب نے کھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کر کے وزیراعظم کی بات کروائی
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد