Jang News:
2025-07-26@15:01:10 GMT

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان بحق ہوگیا، شناخت نہِں ہوسکی۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، لاش اٹھانے والے ریسکیو ورکرز کا دعویٰ ہے کہ حادثہ ڈمپر کی ٹکر سے پیش آیا تاہم جائے وقوعہ کے معائنے اور ابتدائی تحقیقات میں اب تک ڈمپر سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے۔

اس کے علاوہ مرنے والے کی بھی فوری طور پر کوئی شناخت نہیں ہوسکی واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں 2025 میں مختلف ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گوادر؛ کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی افسوسناک حادثے کا شکارہ، ایک جاں بحق، 4 ماہی گیر لاپتا

گوادر:

کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر کے قریب افسوس ناک حادثے سے دوچار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 4 لاپتا ہوگئے ہیں تاہم ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی گوادر بلوچستان میں ڈوب گئی، جس میں 6 ماہی گیر سوار تھے۔

حادثے کی شکار کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔

گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتا ہیں، مجموعی طور پر 4 ماہی گیر تاحال لاپتا ہیں تاہم ایک ماہی گیر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پاکستان فشر فوک فورم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کمال شاہ نے حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ پاکستان فشر فوک فورم ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گوادر؛ کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی افسوسناک حادثے کا شکارہ، ایک جاں بحق، 4 ماہی گیر لاپتا
  • سعودی عرب: ٹریفک حادثے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • اٹلی میں بھارتی سپر اسٹار کی ریسنگ کار کو خوفناک حادثہ؛ بال بال بچ گئے
  • لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی