ملکی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مثالی طور پر بات کی جائے تو کسی بھی بین الاقوامی ادارے کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت نہیں دینی چاہیے نہ کبھی ہم نے دی ہے اور نہ ہم کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن کچھ انفارمیشن پاس کرنا اس لیے ضروری ہے کہ ان اداروں کے ساتھ جب آپ کی ایگریمنٹ ہوتی ہے تو آپ کچھ کمٹمنٹس کرتے ہیں۔
ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، یہ خود مختاری کا سبق ہمیں نہ سکھائیں۔
رہنما مسلم لیگ(ن) بلال اظہر کیانی کہا کہ یہ ایک تباہ کن سلسلے کی کڑی ہے دیکھا جائے تو آئی ایم ایف کو ان کی یہ کوئی پہلی چٹھی نہیں ہے۔
آپ کو یاد ہے کہ 2022جب عمران خان کی حکومت گئی اور جاتے جاتے آئی ایم ایف کا پروگرام توڑا پھر ہماری حکومت نے آ کر انھیں کا ٹوٹا پھوٹا پروگرام ریاست کی ضرورت سمجھتے ہوئے ریوائیو کیا تو اس وقت خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کی طرف سے آئی ایم ایف کو ایک چٹھی لکھی گئی اور پروگرام کوسبوتاژ کرنیکی کوشش کی گئی۔
کورٹ رپورٹر ایکسپریس جہانزیب عباسی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات غیر معمولی ہے، کم از کم عدالتی تاریخ میں اس قسم کی مثال نہیں ملتی کہ آئی ایم ایف وفد جو مالیاتی امور دیکھتا ہے وہ عدلیہ کے امور میں خاصی دلچسی رکھ رہا ہے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے صدر سپریم کورٹ بار سے پوچھا تھاکہ کن نکات پر بات ہو گی تو انھوں نے جواب دیا کہ ہم ملاقات کے بعد تفصیل فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کریں گے
پڑھیں:
محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جو رواں ماہ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلنے جا رہی ہے۔
یہ اعلان ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اینیمیٹڈ پوسٹر کے ذریعے کیا گیا۔کوئٹہ کیولری اپنی مہم کا آغاز ناردرن واریئرز کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گی۔ ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 نومبر کو عجمان ٹائٹنز کے خلاف، جبکہ تیسرا میچ 21 نومبر کو ڈیکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیے: کیا محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ واپس میں آئیں گے؟ سابق فاسٹ بولر نے واضح بتا دیا
چوتھا مقابلہ 22 نومبر کو دہلی بلز سے ہوگا، جب کہ آخری دو میچز ویسٹا رائیڈرز اور رائل چیمپس کے خلاف 27 اور 28 نومبر کو ہوں گے۔
چند روز قبل، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو زمبابوے کے سکندر رضا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سکندر رضا قومی ذمہ داریوں کے باعث لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ اس وقت افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں زمبابوے کی قیادت کر رہے ہیں۔
ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری یاسر عرفات کے سپرد ہے، جبکہ جویریہ خان ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ کوئٹہ کیولری محمد عامر