بینکوں سے نکلنے والوں کو لوٹنےوالے 2ملزمان پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کھارادر کے علاقے میں دکان پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی شناخت محمد رفیق اور محمد منیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں اور بڑی دکانوں کو نشانہ بناتے تھے۔ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم بینک کے اندر جا کر ریکی کرتا تھا اور جیسے ہی کوئی شخص بڑی رقم لیکر بینک سے نکلتا تھا تو ملزمان اس شخص کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے۔ملزمان اکثر اوقات دکانوں پر بھی ڈکیتیاں کرتے تھے جبکہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا: علی امین گنڈا پور
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا خود کہا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے کے حالات اور مستقبل پر بات کریں گے۔ صوبے کی ترقی سب کا مسئلہ ہے اور سب کی ذمہ داری بھی ہے۔ ہر چیز میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔