Jasarat News:
2025-11-04@05:11:17 GMT

جیکب آباد ،لاپتا شخص کی نعش کھیت سے برآمد

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

جیکب آباد( نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ گڑھی حسن سرکی میں گندم کی فصل سے ایک شخص کی لاش ملی ،جس کی شناخت جے کمار کے طور پر ہوئی ہے جو ٹھل شہر سے چند روز سے لاپتا تھا۔ لاش ملنے کی اطلاع پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان ملیسا کے باعث جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق طوفان کے دوران لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ اب تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • مسی سپی، لاپتا پالتو کتیا 5 سال بعد مالکن کو مل گئی
  • کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد