انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم،5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کےعلاقے سن کےقریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد موقع پر جاں بحق، ہوگئے۔جامشورو میں سن کےقریب انڈس ہائی وےروڈپر2کاروں میں تصادم کے نتیجےمیں حادثےمیں5افرادموقع پر جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق حادثہ غلط سائیڈ سےکارکراسنگ کرنےکےباعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افرادکی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کردی ہیں،مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔