Daily Mumtaz:
2025-04-25@09:52:54 GMT

بھارتی ٹیم میں محمد سراج کی جگہ ہرشت رانا کو کیوں لیا گیا؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

بھارتی ٹیم میں محمد سراج کی جگہ ہرشت رانا کو کیوں لیا گیا؟

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے نکل جانے کے بعد ان کے متبادل پر شدید بحث کی جا رہی ہے۔

انجری کا شکار جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر ہرشت رانا کو ٹیم شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار محمد سراج کی تنزلی کر کے بیٹر یشسوی جیسوال اور شوم ڈوبے کے ساتھ نان-ٹریولنگ ریزرو کے گروپ میں ڈال دیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے جہاں ماضی میں 50 اوور فارمیٹ میں فاسٹ بولرز کو زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

دستیاب ڈیٹا یہ بتاتا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 2009 کے بعد سے 58 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پیسرز نے 28.

6 کی اوسط اور 4.8 کی اکانومی کے ساتھ 466 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

اس میدان پر اسپنرز نے مجموعی طور پر 30 سے زیادہ کے اوسط اور 4.2 کی اکانومی سے 334 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے باوجود بھارت نے رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادوو اور ورون چکرورتی کو ٹیم میں رکھ کر اسپن اٹیک پر انحصار کیا ہے۔

اس معلومات کے بعد ہرشت رانا کو محمد سراج پر فوقیت دینے پر شدید بحث جاری ہے۔ لیکن کپتان روہت شرما کے مطابق پرانی بال سے محمد سراج کا غیر مؤثر ہونا ان کے ٹیم سے نکلنے کی وجہ بنا ہے۔

جبکہ ہرشت رانا سفید گیند کی چمک ختم ہونے کے بعد مؤثر ہونے کا دو بار ثبوت دے چکے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں متنازع کنکشن میں 33 رنز پر 3 وکٹیں لے کر گیم کا رخ پلٹ کر اور ون ڈے میچ میں تین مختلف اوقات میں گیند کروا کر وہ اپنی اہمیت ظاہر کر چکے ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

بھارت میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ

اسلام آباد:

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے مبینہ حملے کے بعد بھارت کا ایک اور مکروہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پہلے سے جبری طور پر قید کیے گئے پاکستانی شہریوں کو جھوٹے الزامات میں ملوث کرنے اور جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

اس سے قبل بھارت اکتوبر2021ء میں ایک پاکستانی شہری ضیا مصطفیٰ کو دوران حراست فیک انکاؤنٹرمیں شہید کر چکا ہے۔

اسی طرح محمد علی حسن جو 2006ء سے قید تھا اسے اگست 2022ء میں مار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق 2003ء سے اب تک 56 بے گناہ پاکستانی شہری بھارتی خفیہ اداروں کی غیر قانونی قید میں ہیں جنہیں بھارت جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر اسپیشلسٹ بن گئی

بھارت ان قیدیوں سے تشدد کے ذریعے پاکستان کے خلاف زبردستی بیانات دلوا سکتا ہے یا انہیں دہشتگرد ظاہر کر کے جعلی انکاؤنٹرز میں قتل کر سکتا ہے۔ غیر قانونی طور پر قید پاکستانیوں میں محمد ریاض، محمد عبداللہ مکی، ظفر اقبال، نوید الرحمان، محمد عباس، محمد زبیر، سجاد بلوچ، سلمان شاہ، امجد علی، نذیر احمد، محمد یعقوب، قادر بخش سمیت کئی افراد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشتگرد کیمپوں کا ڈھونگ رچا کر کوئی جارحانہ کارروائی کر سکتا ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت اور سکیورٹی ادارے کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور ان بے گناہ پاکستانیوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
  • بھارت میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ
  • سری نگر میں مسلح غیر ملکی موجود ہیں، پاکستان جانتا ہے کہ وہ کیوں وہاں موجود ہیں
  • گوشت کی متبادل خوراک، پروٹین کے خزانے اور ایک علیحدہ بونس بھی
  • پہلگام فالس فلیگ حملہ؛ کشمیری صحافی اور شہریوں نے اہم سوالات اٹھاد یے
  • پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • پہلگام ڈرامہ :بھارتی میڈیا نے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں۔۔۔؟دفاعی ماہرین نے سنجیدہ سوال اٹھا دیئے۔۔۔۔حقائق پرمبنی ویڈیو بھی دیکھیں
  • پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے
  • پنجاب میں پہلی بار وائلڈ لائف سروے کا آغاز، کیا فوائد حاصل ہوں گے؟