سپریم کورٹ کا حصہ بننے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل دیدیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے نٸے ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے 10 مقدمات کی سماعت کی، بینچ نے ضمانت منسوخی کی 4 درخواستیں مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی ،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس ہاشم کاکڑ، قاٸم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج نے آج صبح ہی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا، حلف برداری کی تقریب پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لان میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام ججوں سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز کون ہیں؟

جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس ہاشم کاکڑ نے مستقل جج کی حیثیت سےحلف اٹھایا۔

مذکورہ 6 ججوں کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے عارضی جج کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ لارجر بینچ نئے ججز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ لارجر بینچ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ

پڑھیں:

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈردھماکا،4افرادزخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکے سے 4افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی ،دھماکے کے بعد وکلا اورعملہ عدالت سے باہرنکل آئے ،ذرائع کے مطابق دھماکا سنٹرل اے سی کے مرمتی کام کے دوران ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ بار: نو منتخب اور رخصت ہونے والی کابینہ کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈردھماکا،4افرادزخمی
  • بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی، بینچ تبدیل
  • سپریم کورٹ کا 24سال بعد فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم برقرار،پنشن کے خلاف اپیل مسترد
  • سپریم کورٹ میں خانپور ڈیم کیس کی سماعت، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کر دیا
  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری  نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ؛ خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز