سیہون: 2 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیہون میں انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں زخمی 6 افراد کو مانجھند اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیہون میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد کانکن زخمی ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔
حادثے کا شکار کار سیہون سے حیدرآباد جا رہی تھی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم اورنگزیب