بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نیا شرما نے پاکستانی اداکاروں کو خوبصورت اور ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں نیا شرما کو پاکستانی شوبز اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستانی اداکار بےحد خوبصورت ہیں مگر افسوس کہ وہ کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھ سکیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی اداکاروں کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ کون سے ٹی وی چینلز انہیں نشر کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

نیا شرما نے پاکستانی ڈراموں سے محبت کا اظہار بھی کیا اور جذبات گہرائی تک پہنچانے میں ان کی مہارت کی تعریف کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے بےحد رومانوی اور بہترین ہوتے ہیں جس میں محبت کی کہانیاں دکھائی جاتی ہیں جو دل کو چھوتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہندوستانی ڈرامہ سیریل جذبات کوناظرین تک پہنچانے میں کسی حد تک جدوجہد کر رہے ہیں لیکن وہ ڈیلیور نہیں کر پاتے‘۔

یاد رہے کہ نیا شرما کئی بھارتی ڈرامہ سیریلیز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ حال ہی میں ڈرامہ ناگن سے انہیں بےحد شہرت حاصل ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیا شرما

پڑھیں:

کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

 کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے  آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے  والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو  بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • بغیر حفاظتی اقدامات مزدور کے کام کرتے ویڈیو وائرل، ’کسی مہذب ملک میں کنٹریکٹر پر پابندی لگ جاتی‘
  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا نقلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی ویڈیو وائرل
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکی نائب صدر وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘