کامیڈی بلاک بسٹر فلم ’ہاؤس فل5‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے مداحوں کے لیے ڈبل سرپرائز کا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم "سکندر" کے ساتھ "ہاؤس فل 5" کا پہلا آفیشل ٹریلر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔
یہ خبر مداحوں کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں، کیونکہ دونوں فلمیں 2025 کی سب سے بڑی ریلیزز میں شامل ہیں۔
ہدایتکار ترون منسوکھانی کی "ہاؤس فل 5" اس سال 6 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم بھارت کے سب سے مشہور کامیڈی فرنچائز کا پانچواں حصہ ہے، جس میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز شامل ہیں۔
فلم میں اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، فردین خان، جیکولین فرنانڈیز، سونم باجوا، نرگس فخری، سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چنکی پانڈے، جونی لیور، شریاس تلپڑے، دینو موریا، چترانگدا سنگھ، رنجیت، سوندرہ شرما اور نکیتن دھیر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اس سال ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کئی بلاک بسٹر فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، جن میں سب سے پہلے سلمان خان کی "سکندر" شامل ہے۔ اس کے بعد ٹائیگر شروف کی "باغی 4"، پھر شاہد کپور اور وشال بھاردواج کی انٹائٹلڈ فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
---فائل فوٹوصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بارشوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 13 بچوں اور 2 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 1 خاتون سمیت 2 افراد جان سے گئے۔
خضدار میں آسمانی بجلی گرنے اور چھت گرنے کے واقعات میں 1 بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بلوچستان بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 41 گھروں کو نقصان پہنچا۔
خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔