حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ اور6 نئے کینالز کے خلاف 16 فروری کو بھٹ شاہ میں ملک گیر ہاری کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کمیٹی کا اجلاس سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر کامریڈ غلام مصطفی چانڈیو کی صدارت میں بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری دریا خان زئور، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، اسماعیل خاصخیلی، علی نواز ڈاہری، اظہار داؤدپوٹو، عالم لغاری، ڈھول فقیر، مظہر میر جٹ اور دیگر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور سندھی ہاری تحریک کے تعاون سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل (16 فروری کو) منعقد ہونے والی ہاری کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین کسان شریک ہوں گے۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سرائیکی وسیب کے ہاری رہنما کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اجلاس میں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے جدوجہد کا درس دیتے ہیں۔ سندھ کی زمین اور دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے لطیف کی نگری میں ملک گیر ہاری کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھ کی 13 لاکھ ایکڑ زمین سمیت پورے ملک کی 48 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔ زمینوں پر قبضہ کر کے زمین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جا رہی ہے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھیوں سے ان کے آباؤ اجداد کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں، اسی طرح سرائیکی بیلٹ اور بلوچستان کے عوام سے بھی زمینیں ہتھیائی جا رہی ہیں۔دوسری جانب ایس ایس ٹی اور سجاگ بار تحریک کی جانب سے بھٹ شاہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دیواروں پر وال پوسٹرز چسپاں کرنے اور ہینڈ بل تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کارپوریٹ فارمنگ تحریک کے

پڑھیں:

اصغریہ کے تحت مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ

اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد جامع مسجد جعفریہ اسٹیل ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے قیمتی تجاویز و مشورے دیئے، جنہیں آئندہ کے لائحہ عمل میں شامل کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوران تنظیمی نظم و نسق، قیادت سازی، پالیسی سازی، ادارہ جاتی بہتری، اور فکرِ ولایت جیسے موضوعات پر سیشنز منعقد ہوئے۔ ان نشستوں میں انجینئر غلام رضا جعفری، فضل حسین اصغری، عبدالرزاق بلو، محمد حنیف کانھیو، لطف مہدوی، سینگار حسین حسینی، مرکزی صدر غلام حسین جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے "بیداری امت میں تشیع کے کردار" پر مدلل گفتگو کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے تنظیمی کارکنان کو عصرِ حاضر کے تقاضوں، سماجی و سیاسی شعور، اور اسکلز ڈیولپمنٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ تربیتی نشستوں کے ساتھ ساتھ روحانی محافل اور ولائی گفتگوؤں نے شرکاء کے افکار و قلوب کو امام زمانہ (عج) کی نصرت کیلئے تیار کیا۔ اجلاس کے آخری سیشن میں آئندہ سال کے اہداف، تنظیمی پالیسیز، تربیتی منصوبے اور دعوتی سرگرمیوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا۔ شرکاء کی قیمتی آرا سے منصوبہ بندی کو بہتر اور نتیجہ خیز بنایا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) کی اجتماعی تلاوت سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ 2025-26، ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح میں کتنی کمی کی جارہی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی 
  • نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزمچین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم
  • بھارتی پنجاب میں سکھوں کی زمینوں پر جبری قبضہ، سکھ رہنما نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی
  • ’زمین کو جہنم بنا دیا گیا‘بھارت میں یورینیم سے متاثرہ بیمار اور معذور شہریوں کی حالت زار
  • غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی
  • علامہ سبطین سبزواری کا دورہ ڈی آئی خان
  • عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا قائدین کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان
  • اصغریہ کے تحت مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ
  • پی ایس ایل فائنل؛ کیا گلیڈی ایٹرز کپتان کی وجہ سے ہاری؟