آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت حکومتی عہدیداروں کا گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سمارٹ ایگری فارم، گرین ایگری مالز اور ایگری ریسرچ سہولت سینٹر کا افتتاح کیا، شرکا ء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ کرایا گیا۔شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ کسانوں کو مشینری خریدنے کے بجائے آسان کرائے پر انہیں حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
ایرانی صدر نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج پرقائد مسلم لیگ نون اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے رسمی ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مہمان صدر کے ہمراہ مزار اقبال کے لئے روانہ ہوئیں، سینئر صوبائی وزیر، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ائیر پورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نوازشریف نے ایرانی صدر مسعود پز شکیان سے پرجوش مصافحہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مہمان صدر کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔ مہمان صدر نے پُرتپاک استقبال کرنے پر اظہار تشکر کیا، ایرانی صدر مسعود پز شکیان کو پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔
ایرانی صدر مسعودپز شکیان نے لاہور ایئرپورٹ لاؤنج پر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے رسمی ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف مہمان صدر کے ہمراہ مزار اقبال کے لئے روانہ ہوئیں، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی عثمان انور اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔