پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4700 کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10گرام سونا 4030 روپے کم ہوکر 2 لاکھ58 ہزار487 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 50 ڈالر کم ہوکر 2883 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں سونے کی بڑی کمی
پڑھیں:
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ، موجودہ قیمت جانیں
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلونرخ میں پندرہ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈے بھی مزید چار روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔انڈوں کی فی درجن قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 229 روپے تھی۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو تھا۔