ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) ٹرمپ انتظامیہ نے بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیج دیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد قیدیوں میں بڑی تعداد میں وینزویلا کے باشندے شامل ہیں جب کہ معمولی جرائم کے مرتکب تارکین وطن قیدی بھی گوانتانامو بے منتقل کردیے گئے۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ پر تارکین وطن کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے جس میں وکیل درخواست گزار وکیل لی گلرنٹ نے مقف اپنایا کہ قیدیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے وکلا کو بھی رسائی سے محروم کیا گیا، امریکی تاریخ میں کسی کو امریکی میں گرفتار کر کے گوانتاناموبے منتقل نہیں کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تارکین وطن
پڑھیں:
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنا تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکہ، قطر اور مصر کی حمایت سے تیار کردہ مجوزہ معاہدے پر اپنا باضابطہ تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا جواب مصر اور قطر کو دے دیا گیا ہے، جو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلسطینی حکام نے جواب کی تصدیق تو کر دی ہے لیکن اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان نرم یا مکمل جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کے دوران ایک نیا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی افواج کے انخلاء، قیدیوں کے تبادلے، اور جنگی مراحل کی وضاحت شامل ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ بندی کا انحصار اسرائیل کے فیصلے پر ہے۔
ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ قرارداد منظور کر لی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کو باضابطہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حماس نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔