پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ بنانے پر کام جاری ہے :عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت،صنعت اور انفرا سٹرکچر کا دور اپنے عروج پر ہے ، مریم نواز ہر شعبے میں انقلابی اور تاریخی اقدامات اٹھارہی ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کےلئے تاریخی 400 ارب کا کسان کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے، کسانوں کو گرین ٹریکٹر،سپر سیڈرز اور کرایہ پر مشینری کی فراہمی کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ، مریم نواز پنجاب کے تمام اضلاع میں بلاتفریق لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں ۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مستحق افراد کو ان کے گھر کے دہلیز پر راشن پہنچایا جائے گا ، کے پی اور سندھ کا مریم نواز کے اچھے اقدامات کو فالو کرنا اچھی بات ہے ، اگر مریم نواز کی وجہ سے باقی صوبوں کے لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا تو یہ خوش آئند ہوگا ۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز کا ویژن اور پالیسیاں صرف اور صرف عام آدمی کی فلاح و بہبود کےلئے ہیں ، مخالفین مریم نواز کو ہدف تنقید بنانے کی بجائے اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
"پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں سہولتوں سے متعلق الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں جیل میں سہولتیں نہیں مل رہیں، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو بی کلاس کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، وہ باقی بی کلاس کے قیدیوں کو بھی نہیں ملتیں، اس لیے ان کے بیان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے سوال اُٹھایا ہے کہ "جو شخص عید والے دن صبح بارہ بجے اٹھتا تھا، وہ کس منہ سے یہ جھوٹ بول رہا ہے کہ جیل میں وضو کے لیے گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے؟" عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو دوسروں کے اے سی اتارنے کے دعوے کرتے تھے، وہ آج جیل کی سہولتوں کے حوالے سے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کو آج کوئی نہیں لیڈ کر رہا، وہ احتجاجی تحریک کیا چلائے گی؟ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہیں اور جو لوگ انقلاب لانے کا دعویٰ کرتے تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ "جو شخص قوم کے بچوں کو اپنے ناپاک اعزائم کے لیے استعمال کرتا ہے، اس کے اپنے بچے امریکہ میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔"پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔