دنیا سوڈان کی گھمبیر صورتحال کو نظر انداز نہ کرے، گوتیرش
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مصائب کا شکار سوڈان کے لوگوں کی اسی طرح مدد کرے جس طرح سوڈان نے ماضی میں اپنے ہمسایوں کا ساتھ دیا تھا۔
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقن یونین کے زیراہتمام سوڈان کے لوگوں کے لیے اعلیٰ سطحی امدادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو بحران سے نکالنے کے لیے فوری طور پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
ماضی میں سوڈان نے اریٹریا، چاڈ، جنوبی سوڈان اور بعض اوقات ایتھوپیا کو بھی مشکل حالات میں مدد فراہم کی تھی۔ آج سوڈان کو مدد کی ضرورت ہے اور ناصرف خطے کے ممالک بلکہ پوری دنیا کو ان کا ساتھ دینا ہو گا۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ رواں سال سوڈان کے لیے انسانی امداد اور پناہ گزینوں کی مدد کے منصوبے شروع کرے گا۔
(جاری ہے)
چھ ارب ڈالر مالیت کے ان منصوبوں سے اندرون و بیرون ملک دو کروڑ 60 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔
جنگ بندی ضروریانتونیو گوتیرش کا کہنا تھا کہ سوڈان بہت بڑے بحران اور وحشیانہ جنگ کی لپیٹ میں ہے۔ یہ بحران پورے خطے میں پھیل رہا ہے اور افریقن یونین سمیت عالمی برادری کو اس سے نمٹنے پر متواتر اور فوری توجہ دینا ہو گی۔
انہوں نے شہریوں بشمول امدادی کارکنوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ایسے تمام علاقوں میں انسانی امداد کی تیزرفتار، محفوظ، بلارکاوٹ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانا ہو گی جہاں لوگوں کو اس کی ضرورت ہے۔
متحارب فریقین کو بیرون ملک سے مدد اور اسلحے کی فراہمی روکنا ہو گی تاکہ بڑے پیمانے پر شہری تباہی اور خونریزی کا سلسلہ بند ہو سکے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سوڈان کے لوگوں کو فوری جنگ بندی اور تحفظ درکار ہے۔ ملک کے لیے ان کے ذاتی نمائندے رمتان لامامرا ان مقاصد کے حصول کے لیے فریقین سے رابطے میں ہیں اور جدہ اعلامیے پر مکمل عملدرآمد ممکن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خطاب کے آخر میں انہوں نے کانفرنس کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ آنے کو ہے۔ امن، ہمدردی، فیاضی اور یکجہتی کے اس بابرکت موقع پر وہ اپنے اثرورسوخ سے کام لیتے ہوئے اچھائی کے لیے کوشش کریں، سوڈان کو فیاضانہ مدد فراہم کریں، بین الاقوامی قانون کا احترام اور پائیدار امن یقینی بنانے کے لیے مدد دیں جس کی وہاں کے لوگوں کو اشد ضرورت ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوڈان کے لوگوں کو کے لوگوں کی ضرورت ضرورت ہے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی صورتحال
پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 18 اپریل کو 15،436.0 ملین ڈالر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 10،205.9 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر 5،230.1 ملین ڈالر ہیں۔ یوں زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15،436.0 ملین ڈالربنتے ہیں۔
مزید پڑھیے: زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ: وجہ کیا ہے اور پاکستانی معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟
اس طرح 18 اپریل 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر بیرونی قرضے کی ادائیگیوں کے باعث 367 ملین ڈالر کی کمی سے 10،205.9 ملین ڈالر رہ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان زرمبادلہ ذخائر فارن ایکسچینج فارن ریزورز