راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوا لیا ورنہ ہم نے اسے اور زیادہ مارنا تھا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا، اس سے زیادہ جواب مل گیا اس کو۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے، بانی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے فواد چوہدری کا صلح کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا۔ میں فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔ ملک میں نظام انصاف ختم ہوچکا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کی امید ختم ہوچکی ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان خلیج کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔

فواد چوہدری کے ساتھ لڑائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے۔ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔فواد چوہدری کو اس کی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا فواد چوہدری سے۔ وہ پلاننگ کرکے آیا تھا، جس کے تحت اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔میں اس کےخلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا میں اس کو جواب دوں گا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ عزت اس کی خراب ہوتی ہے جس کی کوئی عزت ہو۔جو بے عزت آدمی ہو اس کی کیا عزت ہوگی۔ اس نے جیل آتے ہی میرے اوپر حملہ کیا۔ مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ حملہ کرے گا۔ اس کے بعد ہم نے 4 گنا زائد حساب برابر کردیا لیکن اس بے عزت آدمی کو 4 گنا زیادہ بھی کردیں اس کی کیا بے عزتی ہونی ہے۔ یہ زندگی بھر ٹاؤٹ رہے ہیں، کس طرح مال کمایا ہے، کس طرح بانی پی ٹی آئی کا نام مس یوزکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کو یہی تکلیف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام قوم کو دیا اور بتایا کہ اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے پارٹی اور سلمان اکرم راجا کے خلاف ابھی بھی بولتا ہے۔ یہ اپنے چچا کے نام پر پیسے پکڑتا تھا جس کا حامد خان نے اپنی کتاب میں بھی ذکر کیا۔ یہ سول ججز کی ٹرانسفر کے بھی پیسے پکڑتا تھا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو پوری بات بتائی ہے اور کہا ہے ہم نے چار گنا حساب برابر کرلیا ہے۔ بانی نے کہا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور اس کی مذمت کی ہے۔ ہم بانی کی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی قسم کی کوئی صلح نہیں اور اس ٹاؤٹ سے کبھی صلح نہیں کروں گا۔پہلی بات ہے کہ میں ایف آئی ار کا قائل نہیں ہوں، ہم نے اس کو زیادہ مارا ہے۔ میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے دو نمبر لوگوں کے خلاف کیا ایف آئی آر کٹاؤں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے جب بدلہ لینا ہوگا اتنی طاقت ہے کہ اس سے براہ راست بدلہ لیں گے۔ جو بندہ پارٹی میں نہیں اس کے خلاف بانی کیا ایکشن لیں گے۔ آپ کو یاد ہے یہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھاگا تھا۔ میرے دفتر میں مجھے گرفتار کرنے آئے تھے تو میں آرام سے چلاگیا تھا۔ آج پولیس گرفتار کرے سب سے پہلے چلا جاؤں گا۔ اس کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کو بھی مارا جائے گا پھر بھاگا کیسے؟۔ اس کی بیوی آگئی اور چھڑوا لیا نہیں تو ہم نے زیادہ مارنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد جھوٹ بولتا ہے بانی نے اس کا ساتھ نہیں دیا کوئی جھگڑا ختم نہیں کرایا نہ میں نے اس ٹاؤٹ کے ساتھ ساری زندگی صلح کرنی ہے۔
مزیدپڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شعیب شاہین نے کہا انہوں نے کہا کہ کہ فواد چوہدری بانی پی ٹی آئی کے خلاف کروں گا سے کوئی تھا کہ

پڑھیں:

فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکارہ وانی کپور نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کیساتھ اپنی نئی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز پر عائد پابندی پر خاموشی توڑ دی۔ 

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے اپنی فلم پر عائد پابندی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب یہ فلم بن رہی تھی تو حالات نارمل تھے جبکہ فلمسازوں نے ہر اس فلم کی ریلیز کیلئے ہر طرح کی قانونی اجازت لے رکھی تھی۔

وانی نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہوئے تو ہم نے عوام اور حکومت کے فیصلے کو اہمیت دیتے ہوئے فلم کی ریلیز روک دی کیونکہ ہم کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں یہ فلم محبت کے پیغام کے ساتھ بنائی گئی تھی۔ 

یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور فلم عبیر گلال میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم پاک بھارت جنگ کے بعد کشیدگی کے باعث اس رومانوی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی اور یہ فلم بھارتی انتہا پسندی کی نظر ہوگئی تاہم مداح اب بھی اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست سے متعلق علیمہ خان کاکارکنوں کے لئے اہم پیغام
  • چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی چندے کے لیے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار
  • پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا
  • غزہ کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کی فواد حسین کیساتھ گفتگو
  • بانی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، برطانوی طریقوں کے مطابق احتجاج بھی کریں: عرفان صدیقی
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
  • بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات
  • فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا