محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات، دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبدااللہ الجدعان سے ہونے والی ملاقات میں پاک سعودیہ دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات سعودی شہر العلا میں ہونیوالی کانفرنس کے موقع پر ہوئی ، جس میں پاک سعودیہ دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا عزم کیا گیا۔ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
سعودی وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خزانہ نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، ٹیکنالوجی اور مالیات کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی مواقع کی راہ ہموار کرنے کے لیے مسلسل رابطے اور مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ دوستانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کے تسلسل کی عکاس تھی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
ٹیکس نظام اورتوانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں‘ وزیر خزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-22
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے، ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے، ہم نے میکرو اکنامک استحکام سے متعلق اہم کام کیا ہے، ہمارا ہدف پائیدار معاشی استحکام یقینی بنانا ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ بھی معاشی استحکام کی توثیق ہے۔ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری معاشی سمت درست ہے، پالیسی ریٹ میں کمی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، ٹیکس نظام، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور پنشن اصلاحات، رائٹ سائزنگ بھی بنیادی اصلاحات کا حصہ ہیں۔