امریکہ: اسکی ریزورٹ پر اجتماعی شادیاں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اس ویلنٹائنز ڈے پر بہت سے لوگوں نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا ہو گا۔ لیکن امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں محبت کے اظہار کے دن درجنوں افراد نے اجتماعی شادی کی۔ سخت سردی میں برف سے گھرے علاقے ‘لو لینڈ’ اسکی ایریا میں سالانہ ‘میری می اینڈ اسکی فور فری ویلنٹائنز ڈے ماؤنٹین ٹاپ میٹرومونی’ کی تقریب میں رپورٹ کے مطابق 130 جوڑوں نے شرکت کی۔ ویلنٹائنز ڈے پر اجتماعی شادی کی تقریب لو لینڈ کی روایت ہے۔ اس تقریب میں نئے جوڑے شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں جب کہ شادی شدہ جوڑے اپنے عہد کو تازہ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
ترجمان نادرا شباہت علی نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے جس کی معیاد 18سال تک کی ہے، والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈ کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے۔
شباہت علی کا کہنا ہے کہ معمر افراد کے لیے جن کے فنگر پرنٹس کا مسئلہ ہوتا ہے ان کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم لارہے ہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔