لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)لاڑکانہ میں نامعلوم نقاب پوش نے تاجر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔لاڑکانہ شہر میں 2 تاجروں کو گولیاں مارنے کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم نقاب پوش نے تاجر سنجے کمار سے لوٹ مار کیے بغیر فائرنگ کردی جس سے تاجر زخمی ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی میں بھی لوٹ مار کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق زخمی تاجر کو کراچی منتقل کرنے کے لیے ائیرایمبولینس لاڑکانہ بھیجی گئی تھی جس پر سنجے کما رکو اسپتال سے موہن جوداڑو ائیرپورٹ پر منتقل کیاگیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق زخمی تاجر کو ائیر ایمبولینس میں منتقل کرکے وینٹی لیٹر لگادیا گیا تھا کہ روانگی کے وقت ائیرایمبولینس طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے بعد تاجر کو ائیر ایمبولینس سے نکال کر دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دوسری ائیرایمبولینس رات لاڑکانہ پہنچی جس میں زخمی کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تاجر کو

پڑھیں:

راولپنڈی میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

راولپنڈی:

تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی گئی جہاں باپ بیٹے کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ اور دہرے قتل کا واقعہ گرجا روڈ بسم اللّٰہ آباد کے علاقے میں پیش آیا اور مقتولین کی شناخت 54 سالہ میر افضل اور16 سالہ جانباز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اورفرارہوگئے، مقتول امیر افضل کے بڑے بیٹے نے پسند کی شادی کر رکھی تھی، جو الگ رہتا ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل  کردیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان گھر میں مقتولین سے مل کر بات چیت بھی کرتے رہے، جس کے دوران انہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

سی پی او  راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واردات کا نوٹس لیا اور ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب رکلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کی نگرانی کی۔

ایس پی صدر کا کہنا  تھا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے، 2 زخمی ملزمان گرفتار
  • کراچی، قائدآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی، ساتھی فرار
  • شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
  • مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • راولپنڈی میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا