آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
ناروال (سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو بار بار خط لکھنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے خود اس کا جواب دے دیا ہے جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں تجاویز شکایات ہیں تو خط لکھیں۔ بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، فوج کی سیاسی مداخلت کا ان کو 2018 میں چسکا پڑا ہے جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا۔احسن اقبال نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں، فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا اس لئے بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ اس موقف کی نفی ہے جو کہتے ہیں میں بڑا سول حکمرانی کا چمپین ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک لبادہ ہے وہ چاہتے ہیں ان کو ایک بیساکھی مل جائے اس بیساکھی سے دوبارہ اقتدار تک پہنچ جائے وہ ایک جرم میں جو انہوں نے 190 ملین پاونڈ کا ڈاکہ پاکستان کے خزانے پر ڈالا ہے جس مجرم نے پاکستان کے اربوں روپے چرائے ہوں تحریک انصاف کا کوئی ورکر ان کی حمایت کرتا ہو وہ بھی مجرم ہے کیونکہ تحریک انصاف کی ساری سیاست کرپشن کے خلاف تھی۔احسن اقبال عمران خان کی چوری کا دستاویزی ثبوت ملا ہے وکیل علی ظفر، سلمان اکرم راجہ ، جیسے بڑے وکیلوں پر بڑی حیرت ہے کس طرح چوری کے مقدمہ کے وکیل بن کر قوم کے سامنے بیچ رہے ہیں اندھے کو معلوم ہے یہ ڈاکہ، چوری ہے ملک کا خزانہ لوٹا ہے اس کی معافی پوری دنیا میں نہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی میں نہیں ہے کوئی لیڈر ایسی چوری کرے تو ساری عمر کے لئے سیاست سے باہر ہو جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آرمی چیف کو احسن اقبال کا جواب کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، 24 گھنٹوں میں جواب دینے کی یقین دہانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: عمران خان کی بہنوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کی۔
سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط چیف جسٹس کو پیش کیا جسے بڑے سکون سے سنا گیا۔ چیف جسٹس نے 24 گھنٹوں میں اس پر جواب دینے کی یقین دہانی کروائی۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان 9×11 فٹ کی کال کوٹھڑی میں قید ہیں اور انہیں اور ان کی اہلیہ کو جیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ملاقات میں چیف جسٹس کو عدلیہ بارے تحفظات اور جیل میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی پالیسی اور جیل ریفارمز پر ان پٹ لینے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل اصلاحات پر تجاویز دینے کا بھی کہا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے ایک یونیفارم پالیسی بنانے پر زور دیا۔
کھوسہ نے مزید کہا کہ میں نے تین ادوار کے مقدمات دیکھے ہیں لیکن کبھی وکلاءکی سر تا پا تلاشی نہیں لی گئی، آج یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ فیملی کو بھی عمران خان سے علیحدگی میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ مقدمات کے ٹرائلز کو بلڈوز کیا جا رہا ہے، بنیادی حقوق کی پاسداری عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے کہا کہ آپ عدلیہ کے باپ ہیں اور باپ کی حیثیت سے آپ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہو گی۔