حکومت کا 5 لاکھ سولر سسٹم غریبوں کو دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سکھر(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال مزید 5 لاکھ سولر سسٹم غریبوں میں تقسیم کریں گے ۔
مراد علی شاہ نے سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 2 لاکھ سولرسسٹم دینے کا فیصلہ کیا تھا جو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیے جائیں گے جن میں سے 50 ہزار سولر سسٹم آچکے ہیں اور باقی جلد آنے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مزید 5 لاکھ سولر سسٹم اسی سال غریبوں کو دیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 15 ہزارٹن کچرااکٹھا کررہے ہیں جس سے 50 میگا واٹ بجلی بنانے کا منصوبہ ہے۔
مزیدپڑھیں:رمضان سے قبل چینی کی قیمتیں بے قابو، 160 روپے کلو تک جاپہنچیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاکھ سولر سولر سسٹم
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔