تبلیغی اجتماع دعا پر ختم‘ لاکھوں افراد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی تبلیغی جماعت کے تحت منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاون گلشن بہار میں سہ روزہ کراچی تبلیغی اجتماع آج اتوار کو صبح 10 بجے دعا کے ساتھ اختتام ہوا۔ اجتماع میں لاکھوں افراد شریک تھے جبکہ اتوار کی صبح بھی دعا میں شریک ہونے کے لیے شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں شریک ہوئے۔اتوار کو بعد فجر ڈاکٹر سلیم کا خصوصی بیان ہوا۔اجتماع میں ہدایات مولانا ضیاء الحق دیں۔اجتماع کے اختتام پر خصوصی دعامولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ایک دوسرے کا احترام کریں۔مساکین اور یتیموں کا خیال کریں۔اسلامی تعلیمات پر عمل کریں۔دعوت تبلیغ سے جوڑ جائیں۔یہ دنیا زندگی عارضی ہے۔اصل زندگی کی تیاری کریں۔اپنی حاجات اور مشکلات کی دوری کے لیے پنج وقت باجماعت نمازوں کا اہتمام کریں۔زکوۃ دیں۔اجتماع میں اسلام کی سربلندی، انسانیت کی فلاح، پاکستان کی سلامتی اور بقا اور لوگوں کے مسائل کے لیے خصوصی دعا بھی گئی۔ اجتماع پر ایک ہزار سے زائد ایک سال، چار ماہ، ایک چلے اور سہ روزے کے تبلیغی قافلوں کی تشکیل ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔ انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔