کیا 62 سالہ ٹام کروز 36 سالہ اداکارہ پر دل ہار بیٹھے ؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی ساتھی اداکارہ اَنا ڈی آرمس کے ساتھ لندن میں وقت گزارا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشن امپاسبل اسٹار 62 سالہ ٹام کروز اور 36 سالہ آنا ڈی آرمس کو لندن کے سوہو علاقے میں ایک ساتھ رات کے کھانے پر دیکھا گیا تھا۔
دونوں جب ریسٹورینٹ سے باہر نکلے تو ان کے ہاتھوں میں کھانوں سے بھرے تھیلے بھی تھے۔ مداحوں نے انھیں گھیر لیا۔ آٹوگراف لیے اور تصاویر بنوائیں۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور جوڑے کو جلد از جلد شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
یاد رہے کہ ٹام کروز اور اداکارہ آنا میں قربت دسمبر میں اُس ملاقات کے بعد بڑھی جب اداکار کے دوست نے دونوں کو کھانے پر مدعو کیا تھا۔
اس پُرتعیش دعوت میں دونوں نے کھانا کھایا اور کافی وقت ایک ساتھ گزارا۔ اس کے بعد بھی دونوں کے درمیان کئی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں اور یہ سلسلی ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں اداکارہ آنا نے ایک انٹرویو میں ٹام کروز کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اداکار کے اسٹنٹ ورک سے متاثر ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ٹام کروز
پڑھیں:
سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑگیا، اب حالت کیسی ہے؟
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھی بھر گیا تھا۔
تاہم اب ان کی حالت میں بہتری ہے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں چہرہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ادیب اور شاعر کے طور پر بھی مشہور ہیں۔
عاصم بخاری کے مشہور ڈراموں میں بانو بازار، مایا، محبت بہتا دریا، ایک ستم اور سہی، عشق پاگل کرائے، قلندر شامل ہیں۔
https://www.facebook.com/syed.javed.mushtaq/videos/1476173586891762/