مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشنکا گڑھ بنا دیا‘ کیپٹن(ر) صفدر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سے عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا، ایک مخصوص ٹولے نے صوبے کوکرپشن کا گڑھ بنادیا ہے، توشہ خانہ میں لوٹ مارکرنے والے خیبر پختونخوا بھی لوٹ کرکھاگئے، بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نیملک کوبہت نقصان پہنچایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں انوکھی واردات، چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لے اُڑے
واقعے کے بعد 40 سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں چوری کی واردات میں چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ہی لے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں موٹروے ناردرن بائی پاس کے قریب بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی انوکھی چوری نے حکام کو حیران کر دیا، جہاں نامعلوم چور 11 ہزار Kv کی قیمتی بجلی کی لائن چرا کر لے گئے، جس کے باعث دوران پور فیڈر سے بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوگئی۔ واقعے کے بعد 40 سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ حکام کے مطابق چوری کی واردات کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جب کہ بجلی کی بحالی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے تاخیر کا امکان ہے۔ دریں اثنا پولیس اور متعلقہ ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔