Jasarat News:
2025-09-23@17:40:55 GMT

عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز
بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4 روپے37 پیسے مقرر تھے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی مد میں 60 روپے پہلے سے عاید ٹیکس برقرار رکھا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عاید 7 روپے 87 چارجز برقرارہیں۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر ڈیلر مارجن کی مد میں عاید 8 روپے 64 پیسے چارجز بھی برقرار ہیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن اورفریٹ چارجز بھی بڑھا دیے گئے۔ دستاویز کے مطابق ڈیزل پرفریٹ چارجز کی مد میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل پر فریٹ چارجز 2 روپے65 پیسے سے بڑھا کر 2روپے 92 پیسے فی لٹر مقررکیا گیا، ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن میں بھی 23 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی تھی۔
عوام محروم

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دستاویز کے مطابق پر فریٹ چارجز پیٹرول پر کی مد میں ڈیزل پر

پڑھیں:

جماعت اہلسنت کے تحت جوڑیا بازار سے متصل راشن کے سستے بازار کا افتتاح

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ سید رفیق شاہ اور علامہ رئیس قادری نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار سے متصل راشن کے سستے بازار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے سستے بازار کا مقصدمعاشرتی فلاح و بہبود کے لیے ایک عملی قدم اٹھانا ہے۔ یہاں عوام کو آٹا،دالیں،چاول،کوکنگ آئل،گھی، تازہ سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاسستی قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کے غریب اور کم آمدنی والے افراد کی مشکلات کو کم کرنا ہے، جو مہنگائی کی وجہ سے ضروری اشیاکو مناسب قیمتوں پر خریدنے سے قاصر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان،100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 475 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • وفاق کا پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کیلیے سخت اقدام‘ صوبوں کو خط لکھ دیا
  • جمہوریت کے ثمرات سے محروم عوام
  • شہریوں پر مہنگائی کا وار! گھی اور آئل خریدنا مزید مشکل ہوگیا
  • شہریوں کیلئے بری خبر، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں غیر معمولی اضافہ
  • وفاق کی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف صوبوں سے مدد طلب
  • جماعت اہلسنت کے تحت جوڑیا بازار سے متصل راشن کے سستے بازار کا افتتاح
  • ماتلی ،مہنگائی کے نئے طوفان سے متوسط طبقہ شدید متاثر