Jasarat News:
2025-11-05@01:54:37 GMT

کرم: بالش خیل اور خار کلی میں مزید 5 بنکرز مسمار

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 5 بنکرز دھماکا خیز مواد سے اڑا دیے گئے، مذکورہ علاقوں میں مجموعی طور پر اب تک 98 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 48 بڑے بنکرز دھماکہ خیز مواد سے اڑائے گئے جبکہ 50 چھوٹے بنکرز کو مشینری کے ذریعے ختم کیا گیا، 1725 فٹ خندق کو بھی مشینری کے ذریعے بند کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی عرب: عازمین حج کے لیے اہم اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب نے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے مسلم اقلیتی ممالک کے لیے حج 2026 کی رجسٹریشن کھول دی۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نسک حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حج 1447 ہجری (2026) کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہے جس سے دنیا بھر کی اقلیتی کمیونٹیز کے مسلمانوں کو بغیر کسی ثالث کے براہ راست حج کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

ممکنہ عازمین بغیر کسی بیرونی ثالث کی ضرورت کے سرکاری نسک حج پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

نسک حج براہ راست حج پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا واحد سرکاری اور مجاز پلیٹ فارم ہے۔

یہ ایک مربوط ڈیجیٹل نظام ہے جو حجاج کرام کے سفر کے مختلف پہلوؤں کی سہولت فراہم کرتا ہے جس میں رجسٹریشن سے لے کر مختلف حج پیکجوں کے انتخاب اور ادائیگی تک، بشمول دو مقدس مساجد کے علاقے میں رہائش کے مختلف اختیارات اور ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔

Nusuk ویب سائٹ، ای میل اور کال سینٹر پر لائیو چیٹ کے ذریعے مدد فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ حج کے لیے رجسٹریشن صرف سرکاری پلیٹ فارم hajj.nusuk.sa کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

کوئی مڈل مین، بیرونی دفاتر یا تیسرے فریق حجاج کو براہ راست حج پروگرام کے تحت رجسٹر کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • دادو میں پی ایس او جدید ماڈل ولیج کا افتتاح
  • سعودی عرب: عازمین حج کے لیے اہم اعلان
  • عراق، حشدالشعبی کے ایک اعلیٰ عہدیدار دھماکے میں شہید ہو گئے
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • کراچی: بارودی مواد کے مقدمے کے ملزمان کی رہائی کا حکم
  • سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق
  • پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ