تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے،شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پشاوراسلام آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک ) رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات نہیں ہے، پارٹی میں کسی کے آنے یا ناراض ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے،پی ٹی آئی متحد ہے، عمران خان کال دیں گے تو سب باہرنکل آئیں گے، وہ جس کو
چاہیں جیل میں بلا سکتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہیشیرافضل مروت باریکسی نے عمران خان کو مس گائیڈ کیا ہو، پارٹی میں سب ڈسپلن کے پابند ہیں۔شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کوبھی پارٹی ڈسپلن پرعمل کرنا چاہیے، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے، علی امین گنڈا پوراورجنید اکبرایک پیج پر ہیں، پارٹی کو چاہیے چھوٹیموٹے اختلافات کو ختم کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی تحریک انصاف پی ٹی ا ئی نہیں ہے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے چل سکتی ہے۔