محرابپور،چور کی واردات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز) چوری کی واردات کا سلسلہ جاری، مورو پولیس تھانہ کی حدود ریشم گلی بازار میں اللہ ڈنو نول کی دکان کے تالے توڑ کر چور3لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان چرا کر لے گئے، پولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رواں سال کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ
معاشی بہتری اور ترقیاتی سرگرمیوں سے کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن(پاما) کے مطابق رواں سال جونمیں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 41 ماہ کی بلند ترین سطح پرجب کہ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 737 یونٹس تک پہنچ گئی، اسی طرح بسوں اور ٹرکوں کی فروخت جنوری 22ء میں 778 یونٹس رہی تھی ۔پاما رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ 18ء میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 1 ہزار 26 یونٹس کے مقابلے میں حالیہ فروخت 28 فیصد کم ہے۔دوسری جانب آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں اضافہ صنعتی سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کااشارہ ہے۔