موٹرسائیکل لین گرین روڈ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی، ٹریفک حادثات معمول بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فاران یامین: فیروز پور روڈ پر واقع نصیرآباد میٹرو اسٹیشن کی حدود میں موٹرسائیکل لین گرین روڈ کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر مارنے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی رکشہ ڈرائیور کی شناخت 25 سالہ وکیل کے طور پر ہوئی ہے، جو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ تباہ ہوگیا اور فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع
موٹرسائیکل لین کے گرد موجود ڈوائیڈرز بھی حادثے میں ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے علاقے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔ پولیس نے فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل لین گرین روڈ کی منصوبہ بندی کے دوران ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مشکلات کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹرسائیکل لین
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے۔