شکیرا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ، پیرو میں شیڈول گلوکارہ نے اپنے تمام کنسرٹس بھی منسوخ کردیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کا علاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر شکیرا نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے تاہم وہ جلد صحتیاب ہو کر مداحوں سے ملیں گی۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں آج پرفارم نہ کرنے پر افسوس ہے لیکن وہ پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں اور جلد ہی ان کیلئے پرفارم بھی کریں گی۔
یاد رہے کہ گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں ان کے متعدد کنسرٹس شیڈول تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔