20 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی زین محمود نےجیت لی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
20 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی زین محمود نےجیت لی۔
سابق چیمپئن نادر مگسی دوسرے نمبر پر رہے جبکہ میر جعفر مگسی تیسرے اور صاحبزادہ سلطان چوتھے نمبر پر رہے۔
خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں بھی زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دینہ پٹیل نے سلمیٰ مروت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم علی پیر زادہ تھے۔
اپنےخطاب میں کاظم علی پیرزادہ نے کہا کہ جیپ ریلی کی وجہ سے صحرا میں رونقیں لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ منافرت پھیلانے والوں کے بنائے گئے ماحول پر بہت مشکل سے قابو پایا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔