جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نوشہروفیروز سے جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی—فائل فوٹو
نوشہروفیروز سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ الیکشن 2024ء میں پی پی کارکن کی ہلاکت پر غلام مرتضیٰ جتوئی اور دیگر پر مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غلام مرتضی
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔