WE News:
2025-04-25@09:53:53 GMT

گوادر، 4 روزہ کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

گوادر، 4 روزہ کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت

پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نجی مقامی تنظیم کے زیراہتمام 4 روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

کتب میلہ 13 سے 16 فروری تک جاری رہا، جس میں دانشوروں، مصنفین، شعرا کرام، طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں کتابیں پڑھنے اور چوری کرنے کا شوقین ہوں، مراد علی شاہ

میلے میں ادب، ناول، شاعری، ٹیکنالوجی، سائنس اور ڈرامہ سمیت مختلف موضوعات پر مبنی کتب رکھی گئی تھیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

انتظامیہ کے مطابق کتب میلے میں ریکارڈ 28 لاکھ روپے سے زیادہ کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ جن میں 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18 لاکھ روپے کی اردو اور انگریزی زبان کی کتب شامل تھیں۔

میلے میں ادبی نشستوں سمیت علاقائی موسیقی اور ثقافت کے رنگ بکھیرے گئے جن سے حاضر محظوظ ہوئے۔ 4 روزہ میلے میں لوگوں نے کتابوں کو خرید کر یہ پیغام دیا کہ بڑھتی ٹیکنالوجی کے باوجود کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔

اہل قلم نے گوادر میں حالیہ کتب میلے کے دوران کتابوں کی فروخت سے متعلق اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یوں تو تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت کئی بنیادی سہولیات ناپید ہیں جس کی وجہ سے صوبے کو پسماندہ تصور کیا جاتا ہے لیکن نوجوانوں کی کتب میلے میں علم کی جانب رغبت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ خطے میں بسنے والے لوگوں کے ذہن روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں لاہور کتب میلے میں کتابوں سے زیادہ کھانے کی فروخت، خالد انعم نے معافی کیوں مانگی؟

انہوں نے کہاکہ کتب میلے میں لوگوں کی دلچسپی اس بات بھی کی عکاسی کرتی ہے کہ عام عوام دہشتگردی اور بدامنی سے بیزار ہیں، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ جامعات کے قیام کو ممکن بنائیں تاکہ یہاں کے لوگ ملی تعمیر و تر قی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

28 لاکھ روپے wenews بلوچستان ثقافت کے رنگ حکومت کتابیں فروخت کتب میلہ میلہ انتظامیہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 28 لاکھ روپے بلوچستان ثقافت کے رنگ حکومت کتابیں فروخت وی نیوز لاکھ روپے

پڑھیں:

سورج آگ برسانے کو تیار، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ

کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔ کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ 3 روز کے دوران کراچی میں گرم و مرطوب موسم ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جب عامر خان کو تھپڑ مارنے پر 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا
  • سورج آگ برسانے کو تیار، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
  • سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں  ہیٹ ویو الرٹ
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ