وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کردیا اور انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی. عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا. نالائق حکمرانوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچادی تھی. ہم نے مہنگائی کے جن کو قابو کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں آمد ہوئی.
جہاں انہوں نے آسان کاروبار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے۔فیصل آباد کے آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاؤس کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، لاہور کے ارشد کو اسپورٹس ایکسپورٹ کے لیے 3 کروڑ قرض کا چیک دیا گیا۔ساہیوال کے علی آصف کو فرنیچر کے لیے 50 لاکھ روپے قرض کا چیک ملا. افضل کو ٹرانسپورٹ بزنس کے لیے 31 لاکھ 75 ہزار قرض ملا، لاہور کے شبیر کو ہیر سیلون اور کاسمیٹک بزنس کے لیے 50 لاکھ قرض کا چیک ملا۔اس کے علاوہ فیضان ممتاز کو گارمنٹس بزنس کے لیے 57 لاکھ 50 ہزار کا آسان بزنس کارڈ ملا، ابو بکر صالح کو پیپر مینو فیکچرنگ کے لیے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا، چوہدری ذوالفقار علی کو بیکری بزنس کے لیے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے کامیابی کی دعا، آسان کاروبار فنانس اور کارڈ کے بارے میں پراجیکٹ ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے. آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے. آسان کاروبار کے تحت قرض کی ادائیگی آسان قسطوں میں کی جائے گی، قرض حاصل کرنے والوں کو سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آسان کاروبار فنانس کے تحت 36 -ارب کے قرضےدئیےجائیں گے، آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 48ارب روپے کےبلاسود قرضے دئیےجا رہے ہیں، پنجاب کے 21 سال سے 57 سال تک کے شہری قرض کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے تحت بلاسود 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک قرضے دیے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت ملنے والے قرضے کی 3 سال میں آسان اقساط پر واپسی ہوگی۔مریم نواز نے کہا کہ آسان کاروبار کے تحت چیک وصول کرنے والوں کو مبارکباد دیتی ہوں، نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے آج ایک اور وعدہ پورا کردیا، اسکیم کامیاب ہونے کے بعد ہی اس کا اجرا کررہی ہوں، 17 جنوری کو پروگرام لانچ کیا، ایک ماہ کے اندر اس کا اجرا کردیا، آسان کاروبار پروگرام کا آسان سوالنامے سے اجرا کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب بینک نے بہت بہترین انداز میں اسکیم کو لانچ کیا، آسان کاروبار پرگرام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے. بیمار معیشت کو درست کیا جو گزشتہ ایک سال سے استحکام کی جانب گامزن ہے، منہگائی کی شرح 4 فیصد تک لے آئے ہیں. معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، میری حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کررہی ہے. اسکیم پر عملدرآمد سے لوگوں کے گھروں میں آسودگی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اڑان کے لیے تیار ہے، جلاؤ گھیراؤ کی کال پر کوئی بھی باہر نہیں نکلا. لوگ جلاؤ گھیراؤ سے تنگ آچکے ہیں، عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، نالائق حکمرانوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچائی، نااہلی کے باعث معیشت کو گزشتہ 4 سال میں ڈبو دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا تشخص دنیا بھر میں خراب کیا گیا. پنجاب کےعوام نے تمام کالز کو مسترد کردیا. مہنگائی کے جن کو قابو کیا ہے. روٹی کی قیمت کم ہوچکی ہے، پورے پنجاب میں 700 سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، آگ لگانے اور جلاؤ گھیراؤ سے قومیں ترقی نہیں کرتیں.مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی. مخالف جماعت میں ایک دوسرے پر تھپڑ مارنے کی نوبت آگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر گاؤں ہر شہر کی گلی میں عوام کو سہولت فراہم کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں حکومت پنجاب کے کاموں پر گفتگو ہورہی ہے. تنقید کرنے والے زمینی حقائق کا ادراک کریں.اپنا گھر اسکیم کے تحت لوگوں کو آسان اقساط پر قرض فراہم کیا جارہا ہے.غریب اور نادار افراد کو مفت پلاٹ فراہم کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ترقی کانشانی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری صورتحال بہتر ہورہی ہے، حکومت روزگار کے لیے مفت زمین فراہم کرے گی. سیکٹر وائز بزنس پلان پر عمل درآمد کریں گے، کاروبار کے لیے وصول درخواستوں پر فوری علمدرآمد کا حکم دیا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
آسان کاروبار فنانس
آسان کاروبار کارڈ
کو مسترد کردیا
قرض کا چیک ملا
مریم نواز نے
بزنس کے لیے
کاروبار کے
پنجاب کے
کی سیاست
کے لیے 3
کا اجرا
عوام نے
کا آسان
دیا گیا
کے تحت
کہا کہ
پڑھیں:
ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ کے دوسرے فیز کا آغاز، 60 ہزار ماہانہ ملیں گے
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مستونگ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دشمنوں کو جہنم واصل کر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ شہداء نے امن کی شمع اپنے لہو سے روشن کی۔ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی سے پانی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ سیلاب میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ نہانے پر پابندی کیلئے وارننگ، سائن سسٹم اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 ٹیمیں عوام کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو نالوں، نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے روکیں۔ دوسری جانب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ینگ ایگریکلچرگریجویٹس کے لئے منفرد پروگرام جاری ہے۔ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کر دیا گیا۔ ینگ ایگریکلچر گریجویٹس پروگرام سے 2ہزار گریجویٹ انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت بی ایس سی ایگریکلچر اور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ل انجینئرنگ کرنے والے طلبہ انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام سے نا صرف کاشتکاروں کی معاونت کی جاتی ہے بلکہ نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی مل رہا ہے۔ کاشتکار بھائیوں کے لئے گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ کاشتکاروں کو تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لئے ماڈل ایگریکلچر مال لارہے ہیں۔ اُدھر مریم نواز نے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے فیصلے کو تاریخی اور خوش آئند قرار دیا ہیاور کہا ہے کہ الحمدللہ! آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کو تسلیم کر رہے ہیں۔ ایس اینڈ پی کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مدبرانہ قیادت اور معاشی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شفاف پالیسیوں، دور اندیشی اور ٹھوس معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی شب و روز محنت کا ثمر ہے۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے معاشی خود انحصاری کی منزل ضرور حاصل کرے گا۔