اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بارشوں اوربر ف باری کی پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات   کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔
 رپورٹ کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 19 فروری کو ملتان ڈیرہ، غازی خان، مظفرگڑھ، بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
 رپورٹ کے مطابق 18 اور 19 فروری کے دوران بلوچستان کوئٹہ، زیارت میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری کے باعث مری گلیات ناران کاغان میں سڑکوں کے بند ہونے، پھسلن کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، 19 اور 20 فروری کے دوران بالائی خیبر پختونخوا پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
 رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش فروری کے دوران محکمہ موسمیات کا امکان ہے کے مطابق بارش اور میں تیز
پڑھیں:
جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج جسٹس ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس امین منہاس نے سماعت سے معذرت کردی ہے۔
مقدمے میں ڈائریکٹر اینٹئی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو جیل بھیجنے والےجج ہمایوں دلاور کا تبادلہ، اصل وجہ کیا ہے؟
اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کے اخراج مقدمہ کا پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس مزید نہیں سن سکتا۔
جسٹس منہاس نے کہا کہ کیس دوسری عدالت منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کی عدالت کو بھجوا رہا ہوں جس کے بعد فائل بھجوائی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس مہناس جسٹس ہمایوں دلاور