کہا جارہا ہے بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں مگر آج نوجوان میرے ساتھ ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، آج نوجوان میرے ساتھ ہیں۔
لاہور میں آسان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے اعتراض نہیں، حالات نے کیسا پلٹا کھایا کہ وہ شخص آج میرے پاس اڈیالہ میں بند ہےْ
انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں کہا اُسے پکڑوں یا چھوڑو بلکہ قانون نے اپنا راستہ خود اپنایا ہوا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پہلے پاکستان سے لڑ رہے تھے اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام جلاؤ گھیراؤ اور فساد سے تنگ آچکے ہیں، باہر نکلنے اور جلاؤ گھیراؤ کی کالز آئیں تو کوئی نہیں نکلا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں، میرے یونیورسٹی پرواگرمز کے بارے میں کہا گیا کہ وہ تیار شدہ ہوتے ہیں، تنقید کرنے والے میرے ساتھ یونیورسٹیز جاکر دیکھ لیں نوجوان میرے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
وسیم عظمت: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
مریم نواز شریف نے آج صبح پونے ایک بجے پاکستان میں پانچ مقامات پر سویلین مساجد کو شہید کرنے، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بننے کی بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ردعمل میں لکھا، "پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔"
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
مریم نواز شریف نے کہا، پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
کامیابی ان شاءاللہ ہمارا مقدر ہو گی۔ نعرہ تکبیر، اللّٰہ اکبر
پاکستان زندہ باد
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی