پاکستان اور چینی وزرائے خارجہ کی نیویارک میں آج اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
NEW YORK,:
وزیر خارجہ اسحق ڈار آج نیویارک میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے پس منظر میں ایک اہم ملاقات کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار اور وانگ یی "کثیر جہات پر عمل: عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات اور بہتری" کے عنوان سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں، چینی وزیر خارجہ نے ڈار کو یو این ایس سی اجلاس کے لیے خصوصی دعوت دی۔
دونوں رہنما باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسحق ڈار نے پیر کو او آئی سی ممالک کے سفیروں سے خطاب کیا اور غزہ سے لے کر کشمیر اور افغانستان سے لے کر اسلامو فوبیا تک کے مسائل پر بات کی۔
انھوں نے فلسطین اور کشمیر کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا پاکستان فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
اسحاق ڈار نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
افغانستان سے متعلق اسحاق نے افغان سرزمین سے کام کرنے والے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے سے خبردا ر کیا اور کہا پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار
واشنگٹن میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو راہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں، پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر اور مفادات میں ہم آہنگی ہے، امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ملاقات کے آخر میں دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔