وزیراعلیٰ پنجاب کابلاسود قرض دینے کا اعلان، آسان کاروبار پروگرام کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کر دیا اور کہا کہ نوجوان جلاؤ گھیراؤ نہیں ملک کا ساتھ دیں۔آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آسان کاروبار کارڈ کے تحت بلاسود 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک قرضے دیے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت ملنے والے قرضے کی 3 سال میں آسان اقساط پر واپسی ہوگی۔مریم نواز نے چیک وصول کرنے والوں سے ان کے کاروبار کی تفصیلات معلوم کیں اور کہا کہ قرضے آپ کو ملے ہیں خوشی مجھے ہو رہی ہے، نوازشریف کی بیٹی آج ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے، اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسکیم لانچ بعد میں ہوتی ہے ہم گراؤنڈ پر پہلے لاتے ہیں، 17 جنوری کو یہ پروگرام لانچ ہوا تھا اور درخواستیں مانگی گئی تھیں، ہم ایک ماہ کے اندر پہلے قرضے دینے جا رہے ہیں، یہ اسکیم 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرض اسکیم ہے، آپ کو کارڈ پر قرض دیا جا رہا ہے، کوئی لمبی چوڑی معلومات نہیں مانگی۔مریم نواز نے بتایا کہ میرے پاس 1 لاکھ 85 ہزار درخواستیں 10 لاکھ قرض کے لیے آئی ہیں، تقریباً71 ہزار درخواستیں 3 کروڑ روپے کے قرضے کے لیے آئی ہیں، جب ان کو قرض دستیاب ہوگا تو دنوں میں ترقی کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگ جو مرضی کہتے رہیں سب کو سمجھ آگئی ہے کہ پاکستان ٹیک آف پوزیشن پر کھڑا ہے، لوگ کہتے رہیں باہر نکلو، جلاؤ گھیراؤ کرو، پنجاب سے ایک بندہ باہر نہیں نکلا، لوگ جلاؤ گھیراؤ سے تنگ آگئے ہیں، یوتھ کوسمجھ آگئی ہے کہ کس نے ان کا مستقبل تباہ کیا، عوام نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، رمضان میں مفت پلاٹ دیں گے، پنجاب کی 35 لاکھ فیملیز کو فی گھر 10 ہزار ملے گا، رمضان میں 50 ہزار سے کم آمدنی والے گھرانوں کو 10 ہزار ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم کے لیے 13 ہزارمکانات کے لیے قرضے دے چکے، 5 لاکھ لوگوں کو کسان کارڈ مل چکا ہے، رمضان کے بعد لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس نے جرم کیا اسے سزا مل رہی ہے، کوئی اگر اڈیالہ میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے یہ بیانیے کا دور ہے، کارکردگی کا نہیں، خالی تقریروں سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا، شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، کئی سال بعد چمپینز ٹرافی اور ہارس اینڈ کیٹل شو ہو رہا ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی تقریب میں آسان کاروبار کارڈ دے رہے ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا سان کاروبار مریم نواز نے کہا کہ رہے ہیں کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر آباد پہنچنے پر گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا، ان کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے، مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر آباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی، الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں، الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔
خواتین کو ہراساں کرنے والے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔ الیکٹرک بسیں وزیر آباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخو پور موڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی، وزیر آباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے 3 خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔