Jasarat News:
2025-09-18@12:00:22 GMT

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی سطح پر ایک بار پھر بڑھ گئیں۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری سے متعلق سرگرمیاں برقرار رہنے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 900 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب رہا، جس سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 458 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 350 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 872 روپے 08 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر

پڑھیں:

ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار

کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3لاکھ 86ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوسونے کی 10 گرام قیمت 3لاکھ31ہزار189 روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3643 ڈالر پر مستحکم رہا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم