ایم جی موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان آٹو شو (PAPS) 2024 میں لانچ کی جانے والی MG HS PHEV کو شاندار پذیرائی ملنے کے بعد MG موٹر پاکستان نے خصوصی قیمت کی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا”آپ کی زبردست محبت اور ناقابل یقین ردعمل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خصوصی ایڈوانٹیج پرائس لے کر آئے ہیں، کیونکہ MG ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو انعام دیتا ہے۔”
نئی قیمت کا اطلاق
MG موٹر پاکستان کے مطابق، یکم مارچ 2025 سے نئی ایڈوانٹیج پرائس لاگو ہوگی۔ پہلے گاڑی کی قیمت 9,899,000 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے 200,000 روپے کم کر کے 9,699,000 روپے کر دیا گیا ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب MG نے اس گاڑی کی باضابطہ قیمت کا اعلان کیا تھا، تب بھی 400,000 روپے کی رعایت دی گئی تھی ۔
MG HS PHEV کی خصوصیات اور فیچرز
یہ نئی جنریشن MG HS PHEV مقامی سطح پر اسمبل کی جا رہی ہے، جو اس کی قیمت کو مسابقتی بنائے گی۔ یہ دوسری جنریشن کی HS ہے، جو پاکستان میں پہلے فروخت ہونے والی پہلی جنریشن سے جدید اور بہتر ماڈل ہے۔اس کے اہم حریف H6 HEV اور سانتافے ہائبرڈ کے مقابلے میں، MG HS PHEV جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ 58 کلومیٹر فی لیٹر کی حیران کن فیول اکانومی فراہم کرتی ہے۔ تاہم، پاکستانی سڑکوں پر یہ اوسط 28-35 کلومیٹر فی لیٹر کے قریب ہو سکتی ہے، جو کہ اب بھی متاثر کن ہے۔
کراچی،کلفٹن گلاس ٹاور میں آتشزدگی، 80 دکانیں متاثر، 35 تباہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: 000 روپے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے فی تولہ ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر کم ہوکر 3980 ڈالر فی اونس ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی چین کے لاجسٹکس اشاریوں میں مجموعی بہتری کا رجحان برقرار چین کی سمندری جی ڈی پی میں اضافے کا رجحان برقرارمجموعی سمندری پیداوار 7.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے باہمی تعاون سے جامع عالمی ترقی کا فروغ تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم