طالبان حکومت کا وفد پہلے سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد جاپان پر پہنچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے وفد میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ اعلیٰ تعلیم، وزارتِ معیشت اور وزارتِ صحت کے حکام شامل ہیں۔ طالبان وفد ایک ہفتہ تک جاپان میں قیام کرے گا‘ یہ دورہ طالبان کی عالمی برادری سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ طالبان نے حالیہ برسوں میں چین، روس اور وسطی ایشیا کے ممالک جیسے ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا ہے لیکن سفارتی سطح پر رابطہ ہمشہ کسی تیسرے ملک میں ہوا ہے۔ افغانستان کے وزارتِ معیشت کے نائب وزیر لطیف نظری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دورہ عالمی سطح پر باوقار تعلقات قائم کرنے اور افغانستان کو “مضبوط، متحد، ترقی یافتہ اور خوشحال” ملک بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
پاکستان کی معیشت مہنگائی میں کمی، بہتر مالیاتی حالات و کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری مالیاتی سرپلسز کی بدولت مستحکم ہورہی ہے۔عالمی بینک کی پاکستان کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال میں دواعشاریہ پانچ فیصد کے مقابلے میں رواں مالی سال میں دو اعشاریہ سات فیصد ترقی کی توقع ہے۔
ادھر پاکستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Najy Benhassine نے کہا ہے کہ پاکستان کا اہم چیلنج موجودہ فوائد کو استحکام سے معاشی ترقی میں منتقل کرنا ہے جوکہ غربت میں کمی کے لئے پائیدار اور مناسب ہے۔
اشتہار