Jasarat News:
2025-07-25@12:42:47 GMT

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے کمنٹری پینل میں اطہر علی، وسیم اکرم ، این اسمتھ، رمیز راجا، سنیل گواسکر، این بشپ ،میتھیو ہیڈن، ناصر حسین  اور ایرون فنچ  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دنیش کارتک، پومیلیلو موبنگوا ،کیٹی مارٹن، سائمن ڈول اور بازید خان کمنٹری کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل میں ڈیل اسٹین، روی شاستری، میل جونز، قیس نائیڈو، مائیکل ایتھرٹن، این وارڈ اور شان پولاک بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کمنٹری پینل

پڑھیں:

ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم

لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمد اظہر کے اتنقال پر تعزیت  کے بعد سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ اصولوں کو سامنے رکھنا ہوگا، آئین میں ہر پارٹی، جماعت اور ادارے کیلئے فریم ورک موجود ہے اور سب کو اسی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ انجئینر نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ آئینی حدود سے جب بھی تجاوز کیا گیا، ملک میں بے چینی بڑھی اور مسائل میں اضافہ ہوا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمد اظہر کے اتنقال پر تعزیت  کے بعد سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ اصولوں کو سامنے رکھنا ہوگا، آئین میں ہر پارٹی، جماعت اور ادارے کیلئے فریم ورک موجود ہے اور سب کو اسی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو سوچنا چاہیے کہ ملک کو اسی طرح چلنے دینا چاہیے یا مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھیں، اس حوالے سے گریٹر ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میاں  اظہر سیاسی تعلق میں وضع داری کے حامل شخصیت تھے اور موجودہ حالات میں بھی سیاسی جماعتوں کو اختلافات کو نفرتوں میں بدلنے کے بجائے روداری اور وضع داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس سے بہت سارے مسائل  ہو سکتے ہیں۔ میڈیا کیساتھ گفتگو سے قبل  جماعت اسلامی کے وفد نے تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر سے تعزیت کی اور ان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مغفرت کیلئے دعا کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور لاہور کے امیر ضیاءالدین انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم
  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • سولر پینل درآمد پر ڈیوٹی میں بڑی کمی ،قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان
  • نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی
  • تحریک انصاف کا 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی
  • اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان